Jami'ul Ilm Emblem
Jami'ul Ilm جامع العلم • Authentic Islamic Knowledge
Bulugh al-Maram • Book 1, Hadith 7 of 1360 • بُلُوغُ الْمَرَام

Hadith #7 • Bulugh al-Maram

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل • Chapter 7

View Mode:
Rawi Chain (Sanad) Matn (Prophetic Words)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ. وَلِأَصْحَابِ السُّنَنِ: اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فِي جَفْنَةٍ، فَجَاءَ لِيَغْتَسِلَ مِنْهَا، فَقَالَتْ لَهُ: إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا؟ فَقَالَ: ((إِنَّ الْمَاءَ لَا يُجْنِبُ)). وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ.
Edition: Original Canonical Text • باب: پانی کے احکام ومسائل (مختلف ذرائع سے حاصل شدہ پانی کا بیان)
API Endpoint: /api/hadith-api/editions/ara-bulugh/7.json
ش

Explanation & Scholarly Insights (شرح و فوائد و مسائل)

Authentic Sharah & legal deductions across Urdu, Roman Urdu, and Hindi

1. اس حدیث سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے مرد کے غسل کرنے کا جواز ثابت ہو رہا ہے۔ اور اس پر قیاس کیا جائے گا کہ مرد کے بچے ہوئے پانی سے عورت بھی غسل کر سکتی ہے‘ لیکن اس حدیث سے کسی کو یہ وہم نہ ہو کہ یہ پہلی حدیث کے مخالف ہے۔ درحقیقت نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کی سہولت اور آسانی کے لیے ایسا فرمایا ہے اور خود عمل کر کے بتا دیا۔ دونوں احادیث اپنی جگہ صحیح ہیں۔ 2. پہلی حدیث میں جو نہی ہے وہ نہی تنزیہی ہے‘ تحریمی نہیں۔ یہ حدیث جواز پر اور پہلی حدیث ترک کے اولیٰ ہونے پر دلالت کرتی ہے کہ بچنا بہتر ہے۔ راویٔ حدیث: [حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ] ان کا نام عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما تھا۔ یہ وہی صحابی ہیں جنھیں اس امت کے پیشوا اور بحرالعلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بہت ذہین تھے۔ اپنی امامت علمی کی وجہ سے تعارف سے مستغنی ہیں‘ اس لیے کہ آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علم و حکمت اور فقہ و تاویل میں برکت کی دعا دی تھی۔ ہجرت سے تین سال پہلے پیدا ہوئے اور ۶۷ہجری میں طائف کے مقام پر وفات پائی۔ [سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ] میمونہ بنت حارث ہلالیہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۷ہجری میں عمرۃ القضاء کے موقع پر ان سے نکاح کیا۔ ۶۱ یا ۵۱ یا ۶۶ہجری میں فوت ہوئیں۔
ت

Comprehensive Takhrij Matrix (تخريج الحديث)

Primary Canonical Concordance across the Sihah Sitta

Sahih (صحيح) (صحيح) حكم: Al-Hafiz Ibn Hajar al-Asqalani
أخرجه مسلم، الحيض، باب القدر المستحب من الماء في غسل الجنابة...، حديث:323 وأبوداود، الطهارة، باب الماء لايجنب، حديث:68، والترمذي، الطهارة، حديث:65، وابن ماجه، الطهارة، حديث: 370، والنسائي، الطهارة، حديث:326، وابن خزيمة:1 /58، حديث:109 وسنده ضعيف، حديث سماك عن عكرمة ضعيف، انظر سير اعلام النبلاء:5 /268.
Takhrij Source: Cross-referenced against canonical Kutub as cataloged by Al-Hafiz Ibn Hajar al-Asqalani in Bulugh al-Maram.
Canonical Concordance
Developer REST API

Fetch Hadith #7 Programmatically

Public JSON endpoint serving this hadith across all available language editions.

API Console
GET https://jamiulilm.com/api/hadith-api/editions/ara-bulugh/7.json
← Previous (Hadith #6)
Next (Hadith #8) →