/api/hadith-api/editions/ara-shamail/10.json
Sunan Canonical Matrix with Integrated Sharah (تحقيق وتخريج الحديث)
Cross-verified scholarly gradings from authoritative Muhaddithin
یہ حدیث ضعیف ہے۔ سنن ترمذي، کتاب الأدب، باب ماجاء فی الرخصة فی لبس الحمرة للرجال، حدیث نمبر: ۲۸۱۲۔ سنن دارمي: ۱؍ ۳۰۔ مستدرك حاکم: ۴؍ ۱۸۶۔ المعجم الکبیر للطبراني، برقم: ۱۸۴۲۔ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے اشعث کے طریق کے علاوہ نہیں جانتے۔ ‘‘ اشعث سے مراد اشعث بن سوار ہیں جو کہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کے مطابق ضعیف ہیں۔ امام ابوزرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں : اس میں ’’ لین ‘‘ یعنی کمزوری ہے۔ امام ابن خراش رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ اشعث نامی تمام لوگوں سے زیادہ ضعیف ہے۔ امام دار قطنی رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے بھی اس پر ان کی موافقت کی ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو ’’ مختصر الشمائل المحمدیہ ‘‘ میں صفحہ نمبر: ۲۷ میں صحیح قرار دیا ہے۔ لیکن مذکورہ بالا سند کو دیکھتے ہوئے یہ روایت صحیح قرار نہیں دی جاسکتی، کیونکہ اس میں اشعث بن سوار الکندی الکوفی النجار ضعیف راوی ہیں۔ اور سنن ترمذی، سنن دارمی، مستدرک حاکم اور المعجم الکبیر کی اسناد کے مطابق اس روایت کا مدار بھی اشعث بن سوار پر ہے، کوئی اس کا متابع بھی نہیں، اور دوسری مصیبت اس میں یہ ہے کہ اشعث بن سوار کے استاذ ابواسحق بھی مدلس ہیں اور صیغۂ عنعنہ کے ساتھ روایت کر رہے ہیں، لہٰذا یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ والله أعلم بالصواب۔
Sanad Lineage (سند الحديث)
Direct transmission to the Prophet ﷺ
Fetch Hadith #10 Programmatically
Public JSON endpoint serving this hadith across all available language editions.